Amazon

how to make money from property business in Pakistan | Personal Home – Home construction

LAHORI ZONE CHANNEL is a Branded Pakistani Channel. LAHORI ZONE CHANNEL bringing for you lot of entertainment.
LIKE | COMMENT | SHARE | SUBSCRIBE
LAHORIZONE

Property business. Many people think that there should be a lot of money to get into this business when in fact it is not necessary.
There are two ways to do this
1. You use your money to buy a property and sell it at a profit after waiting a few years.
2. Join a real estate company and start working as a broker.
We keep the first point for later. Let’s discuss the second point first.
Remember, this is the field in which the income is the best if you work. But wait. ۔ ۔ Your honesty and moral values ​​are your first weapon that you will never let go. And the income from this business, for example, if you make a deal for a plot or a house and it is worth Rs. 4 million, both parties will give you 2% commission. Which becomes 160,000. Even if you receive your commission from only one side, this amount becomes Rs. 80,000 which is a celebrity you get after a lot of time and experience in any job.
Initially you visit the offices of the States around you. When you visit a property office, ask them what properties they have for sale, take note of them. If you visit 10 offices in a day and you get details of only 2 salable properties from each office with sale price, then in just 1 week you will have accumulated a good number of properties in your notebook.
Now comes the time to find a buyer. So, sir, every man in this country wants to build his own house and own property. If you look at the numbers of your friends, loved ones and relatives in your phone book, you will be amazed that you have the numbers of 300 to 400 people safe.

پراپرٹی کا کاروبار۔ بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس کاروبار میں آنے کے لیے بہت سا روپیہ ہونا چاہیئے جب کہ حقیقت میں ایسا ضروری نہیں۔
پراپرٹی کے کاروبار کے دو طریقے ہیں
1۔ آپ اپنے پیسہ لگا کر پراپرٹی خریدیں اور کچھ سال انتظار کے بعد منافع کے ساتھ بیچ دیں۔
2۔ کسی پراپرٹی کمپنی کو جوائن کر لیں اور بطور بروکر کام شروع کر دیں۔
ہم پہلے والے پوائنٹ کو بعد کے لیے رکھتے ہیں۔ دوسرا پوائنٹ پہلے ڈسکس کرتے ہیں۔
یاد رکھیں، یہ وہ فیلڈ ہے جس میں اگر آپ کام کریں تو آمدنی بہت بہترین ہے۔ مگر ٹہریئے۔ ۔ ۔ آپ کی ایمانداری اور اخلاقی اقدار آپ کے اولین ہتھیار ہیں جنہیں کسی صورت آپ نے ہاتھ سے جانے نہیں دینا۔ اور اس کاروبار کی آمدنی، مثال کے طور پر اگر آپ ایک پلاٹ یا مکان کی ڈیل کرواتے ہیں اور اسکی قیمت 40 لاکھ روپے ہوتی ہے تو دونوں پارٹیز آپ کو 2 فی صد کمیشن دیں گی۔ جو 1 لاکھ ساٹھ ہزار بنتا ہے۔ اگر آپ صرف ایک طرف سے بھی اپنا کمیشن وصول کرتے ہیں تب بھی یہ رقم 80 ہزار روپئے بنتی ہے جو کسی بھی ملازمت میں خاصے وقت اور تجربے کے بعد ملنے والا مشاہیرہ ہے۔
ابتداء میں آپ اپنے اردگرد کے اسٹیٹس کے دفاتر کا دورہ کریں۔ جب آپ کسی پراپرٹی آفس میں جائیں تو ان سے پوچھیں کہ ان کے پاس کون کون سے پراپرٹیز ہیں جو برائے فروخت ہیں، انہیں اپنے پاس نوٹ کریں۔ اگر دن میں آپ 10 آفسز کو وزٹ کریں اور ہر آفس سے آپ کو صرف 2 قابلِ فروخت پراپرٹیز کی تفصیل مع قیمت فروخت مل جائے تو صرف 1 ہفتے میں آپ اچھی خاصی تعداد پراپرٹیز کی اپنی نوٹ بک میں جمع کر چکے ہوں گے۔
اب مرحلہ آتا ہے خریدار ڈھونڈنے کے۔ تو جناب اس ملک میں ہر آدمی اپنا گھر بنانا چاھتا ہے اور پراپرٹی رکھنا چاہتا ہے۔ آپ اپنے فون بک میں اپنے دوستوں، عزیزوں اور رشتے داروں کے نمبرز دیکھیں، آپ حیران ہوں گے کہ آپ کے پاس 300 سے 400 لوگوں کے نمبرز محفوظ ہیں۔ ان سے رابطہ کریں اور ملاقاتیں کریں اور انہیں بتائیں کہ آپ کے پاس فلاں فلاں چگہ پراپرٹیز موجود ہیں۔ آپ کے دوست آپ پر اعتماد کرتے ہیں اور یہی اعتماد آپ کا روزگار بن سکتا ہے۔ آپ بغیر کسی خفیہ چارجز کے صرف 1 فیصد اپنے دوست سے لیں اور 1 فیصد پراپرٹی آفس سے وصول کریں۔ صرف ایک ڈیل ہی آپ کی ایک ماہ کسی بھی جگہ ملازمت سے ملنے والی تنخواہ سے زیادہ ہو گی۔
چلیں مان لیتے ہیں کہ پراپرٹی آفس اپ کو کچھ نہیں دیتا پھر بھی آپ کا کمیشن بہت مناسب ہے جو آپ نے صرف ایک طرف سے بھی کما لیا ہے۔ ایسا بھی ممکن ہے کہ بیچنے اور خریدنے والی دونوں پارٹیاں اپ کے حلقہءِ آحباب سے ہوں تب تو آپ دونوں طرف سے کمیشن وصول کر لیں گے۔
اب آیئے اس کام کے سب سے بڑے راز سے پردہ اٹھاتے ہیں۔ اس کام کا سب سے بڑا اور اولین راز ہےآپ کے خریدار اور فروخت کرنے والے دونوں کو یہ نہیں پتہ چلنے دینا کہ آپ کہاں سے خرید رہے ہیں اور کس کو بیچ رہے ہیں۔ دونوں پارٹیوں کو ایک دوسرے کا پتہ صرف اس وقت چلے جب آپ پراپرٹی ٹرانسفر کروا رہیں ہوں۔
مزے کی بات یہ ہے کہ یہ کام آپ اپنے کسی بھی دوسرے کاروبار یا ملازمت کے ساتھ بھی کر سکتے ہیں۔ اور اس سے اضافی آمدنی کما سکتے ہیں۔ یاد رکھیں آپ کے آس پاس بہت سے لوگ ہوں گے جن کے پاس سیونگز ہوں گی مگر انہیں اس کا مناسب استعمال نہیں آتا۔ آپ انہیں بتائیں کہ کہ وہ کیسے اس پیسے کو مناسب طریقے سے انویسٹ کر کے کما سکتے ہیں۔ ایک پلاٹ کی قیمت پاکستان میں 5 سال کے بعد دو سے تین گنا بڑھ جاتی ہے۔ وہی پیسہ کسی کے بھی اکاونٹ میں اتنے وقت کے لیے کبھی محفوظ نہیں رہ سکتا جب کہ آپ انہیں اس پیسے کو دگنا کرنے کا ڈھنگ سکھا رہے ہیں۔

#howtostartpropertybusinessinPakistan
#propertybusiness
#realestate
#propertybusinessinPakistan
#realestatebusinessinPakistan
#propertyinPakistan
#propertyrealestateinPakistan
#businessideasinpakistan
#pakistanrealestate
#businessinPakistan
#howtodopropertybusinessinpakistan
#lahorizone

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *